حضرت داتا گنج بخشؒ کے 973ویں عرس کی تیاریوں کیلئے اجلاس

حضرت داتا گنج بخشؒ کے 973ویں عرس کی تیاریوں کیلئے اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار خصوصی) حضرت داتا گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ کے 973ویں سالانہ عرس مبارک کے انتظامات کے سلسلہ میں داتا دربار میں اجلاس ہوا جس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے کی جبکہ محمد شاہد لالی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اوقاف ، ندیم عباس بھنگو ڈائریکٹر فنانس اوقاف، ڈاکٹر نورمحمد اعوان زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف داتا دربار، مفتی محمد رمضان سیالوی خطیب داتا دربار سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

ڈائریکٹر جنرل اوقاف پنجاب نے بتایا کہ حضرت داتا گنج بخش رحمۃ اﷲ علیہ کا سالانہ عرس مبارک حسبِ روایت 18تا 20صفر المظفر بمطابق 19تا 21نومبر2016 آپ کے مزارِ اقدس پر منعقد ہوگا، جس میں محکمہ کی طرف سے سیکیورٹی ، صفائی ، لنگر ، روحانی و دینی محافل ، محافلِ سماع، سبیل دودھ سمیت دیگر شعبہ جات میں خصوصی انتظامات کئے جارہے ہیں۔ عرس شریف کے موقع پر 500سے زائد مشائخ ، سجادگان، علماء، قرأ ونعت خواں حضرات شریک ہوں گے، جن کو خصوصی دعوت ناموں کے اجرأ کا عمل جاری ہے، اسی طرح برصغیر کے نامور قوال بھی محافل سماع کو رونق بخشیں گے، جبکہ سبیل دودھ کا اہتمام بھی حسبِ روایت کیا جائے گا۔