کراچی ،کے ایم سی کے ریٹائرڈ ملازم نے پنشن نہ ملنے پر خود کشی کر لی

کراچی ،کے ایم سی کے ریٹائرڈ ملازم نے پنشن نہ ملنے پر خود کشی کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( خصو صی رپورٹ) کراچی میں کے ایم سی کے ریٹائرڈ ملازم نے پنشن نہ ملنے پر سوک سینٹر کی چوتھی منزل سے کود کر خود کشی کر لی۔ سوک سینٹر کی چوتھی منزل سے کود کر اپنی جان ختم کرنے والا 60 سالہ محمد اقبال اسی ادارے سے ریٹائرڈ ہوا تھا۔ محمد اقبال نے مبینہ طور پر پنشن نہ ملنے پر موت کو گلے لگا لیا۔ پولیس دعویٰ کر رہی ہے کہ اقبال کو پنشن کا مسئلہ درپیش نہ تھا۔ ہسپتال میں محمد اقبال کی جیب سے صرف 32 روپے ملے۔ اسے علم تھا کہ 32 روپے میں وہ ایک وقت کا کھانا نہیں کھا سکتا۔ گھر والوں کے لئے کیا انتظام کرے گا۔ 32 روپے میں تو وہ واپس اپنے گھر مانسہرہ کالونی بھی نہیں جا سکتا تھا شاید اسی لئے وہ جاتے جاتے اپنے 32 روپے بچا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کے ایم سی کے ریٹائرڈ ملازم کی خودکشی کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔
خود کشی

مزید :

صفحہ آخر -