لاہورہائیکورٹ نے پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں سگریٹ کی فروخت پرپابندی لگادی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں سگریٹ کی فروخت پرپابندی لگادی،عدالت نے حکم دیا ہے کہ اساتذہ بھی دوران ڈیوٹی سگریٹ نوشی نہ کریں۔
تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ میں تعلیمی اداروں میں سگریٹ کی فروخت کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی،جسٹس علی اکبر قریشی نے درخواست کی سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کے رو برو موقف اختیار کیا ہے کہ سکول ،کالجز،یونیورسٹیزمیں سرعام سگریٹ فروخت کئے جارہے ہیں،جس سے نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے ، عدالت سے استدعا ہے کہ تعلیمی اداروں میں سگریٹ کی فروخت پر پابندی عائد کی جائے،
عدالت نے پنجاب بھر میں تعلیمی اداروں میں سگریٹ کی فروخت پر پابندی عائد کردی، عدالت نے حکم دیا ہے کہ اساتذہ بھی دوران ڈیوٹی سگریٹ نوشی نہ کریں،عدالت نے پنجاب حکومت اور سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن کو ہدایت کی ہے کہ تعلیمی اداروں میں سگریٹ فروخت کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کریں۔