غزہ پر اسرائیلی حملوں پر مسلم دنیا میں شدید تشویش پائی جاتی ہے، ترجمان دفتر خارجہ

      غزہ پر اسرائیلی حملوں پر مسلم دنیا میں شدید تشویش پائی جاتی ہے، ترجمان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن) اسرائیل کی جانب سے غزہ پر حملے کی وجہ سے مسلم دنیا میں شدید تشویش پائی جاتی ہے، امریکہ سمیت مغربی ممالک نے کھل کر اسرائیل کی حمایت کی ہے جبکہ مسلم ممالک میں صرف ایران نے حماس کی حمایت کی ہے باقی جنگ بندی کےلئے کوششیں کر رہے ہیں۔منگل کے روز دفتر خارجہ کے حکام نے غیر رسمی گفتگو کے دوران بتایا کہ اس جنگ کی وجہ سے مسلمان ممالک خصوصاً فلسطیں کے پڑوسی ممالک میں شدید تشویش پائی جاتی ہے اور دونوں ممالک کے مابین جنگ بندی کےلئے کوششیں کی جارہی ہیں انہوں نے بتایا کہ اس جنگ کی وجہ سے عرب ممالک کی معیشت کو بھی خظرات لاحق ہوگئے ہیں اور مصر نے غزہ سے انحلا کو روکنے کےلئے اپنی سرحد مکمل طور پر بند کی ہوئی ہے انہوں نے کہاکہ مغربی ممالک اسرائیل کی کھل کر حمایت کر رہے ہیں جبکہ ایران کے سوا کسی بھی مسلم ملک نے حماس کی حمایت نہیں کی ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان نے روز اول سے ہی فلسطین کی حمایت کی ہے ہمیشہ فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ 

دفتر خارجہ

مزید :

صفحہ اول -