190ملین پاؤنڈ کرپشن سکینڈل؛ چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت خارج کرنے کے فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت آج ہوگی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190ملین پاؤنڈ کرپشن سکینڈل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت خارج کرنے کے فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت آج ہوگی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2رکنی بنچ سماعت کرے گا، نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر اعتراض کر رکھا ہے،نیب پراسیکیوٹر نے اعتراض کیا ہے کہ درخواست مقررہ وقت کے دوران دائر نہیں کی گئی،احتساب عدالت کے فیصلے کے 53دن بعد درخواست دائر کی گئی ،عدالت نے نیب اعتراض پر چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سے دلائل طلب کررکھے ہیں۔