تونسہ بیراج چیک پوسٹ پر غیر ملکی نان کسٹم پیڈ سگریٹ سمگل کرنیکی کوشش ناکام 

 تونسہ بیراج چیک پوسٹ پر غیر ملکی نان کسٹم پیڈ سگریٹ سمگل کرنیکی کوشش ناکام 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)تھانہ صدر کوٹ ادو پولیس نے  تونسہ بیراج چیک پوسٹ پر کاروائی کے دوران غیر ملکی نان کسٹم پیڈ سگریٹ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی،کئی سوکلومیٹر کامیابی سے سمگلنگ ہوکر آنے والا سامان تھانہ صدر کی حدودتونسہ بیراج سے گز(بقیہ نمبر10صفحہ7پر)

ارنا چیلنج بن گیا،رات کے2 بجے 8 لاکھ مالیت کی نان کسٹم پیڈ پلاٹینیم سگریٹ رکشہ پر بھوسہ کے نیچے رکھ کر سمگل کی جا رہی تھی، ایس ایچ او زوار حسین رند با سلسلہ گشت دریائے سندھ پرموجود تھے جنہوں نے رکشہ کو روک کر تلاشی لی، رکشہ ڈرائیور نے بڑی چالاکی سے رکشہ کے فرش پر سگریٹ چھپا کراوپر بھوسہ ڈال رکھا تھا،پولیس نے نان کسٹم پیڈ مال کو ضبط کر کے رپٹ درج کر دی اور مال کسٹم حکام کے حوالے کر دیا۔کارروائی کے دوران بر آمدہونے والی سگریٹ کی مالیت لاکھوں روپے ہے جو کہ قبضہ پولیس میں لیکر کسٹم آفیسر کے حوالے کردی گئی۔