جسٹس محمود مقبول باجوہ اپنے عہدے سے ریٹائرڈ ہو گئے

جسٹس محمود مقبول باجوہ اپنے عہدے سے ریٹائرڈ ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی )عدالت عالیہ کے جج مسٹر جسٹس محمود مقبول باجوہ اپنے عہدے سے ریٹائرڈ ہو گئے۔ اس حوالے سے لاہور ہائی کورٹ میں گزشتہ روزایک سادہ و پروقار الواداعی تقریب منعقد ہوئی جس میں عدالت عالیہ کے تمام فاضل جج صاحبان، افسران اور عدالتی اہلکاروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر چیف جسٹس سید منصور علی شاہ اور سینئر ترین جج مسٹر جسٹس شاہد حمید ڈار نے دیگر جج صاحبان کے ہمراہ فاضل جج کو سوینئر پیش کیااور گلدستہ دے کر رخصت کیا۔ جسٹس محمود مقبول باجوہ 12 مئی 2011 کو لاہور ہائی کورٹ کے جج مقرر ہوئے۔لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس محمود مقبول باجوہ کی ریٹائرمنٹ کے بعد ججز کی تعداد سینتالیس سے کم ہو کر چھیالیس رہ گئی ہے۔ اس وقت عدالت عالیہ کو چودہ ججز کی کمی کا سامنا ہے۔

مزید :

علاقائی -