بھارت کوخطے میں پولیس مین نہیں بننے دیں گے :رضا ربانی

بھارت کوخطے میں پولیس مین نہیں بننے دیں گے :رضا ربانی
بھارت کوخطے میں پولیس مین نہیں بننے دیں گے :رضا ربانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما رضا ربانی نے کہا ہے کہ بھارت کو خطے کا پولیس مین نہیں بننے دیں گے ، پاکستان پوسٹ کے ٹکٹس میں کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا گیاتاہم موجودہ حکومت کے دفتر خارجہ نے کہا کہ یہ ٹکٹ نگراں حکومت کے دور میں جاری ہوئے ، کیا حکومت نے ان ٹکٹوں سے اظہار لا تعلقی کر دیا ؟ کیا حکومت کشمیر کی اخلاقی حمایت سے پیچھے ہٹ رہی ہے ؟وہ کونسی خفیہ طاقتیں ہیں جنھیں خوش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
سینیٹ میں خطاب کے دوران رضا ربانی نے کہا کہ کیا سب ایک سپرپاوور کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے کیا جا رہا ہے، خارجہ پالیسی میں تبدیلی کے اشارے نظر آرہے ہیں لیکن ایوان کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔اس موقع پر سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ حکومت سفارتی زبان استعمال کرے، دنیا کو بتائے کہ بھارت مذاکرات سے انکارکیوں کرتا ہے، پاکستان کی افواج اور عوام بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھپکیوں میں نہیں آنے والے ہیں۔

مزید :

قومی -