بھارت، مرچ پاؤڈر سے خاتون کا جنسی استحصال، 19 افراد گرفتار

بھارت، مرچ پاؤڈر سے خاتون کا جنسی استحصال، 19 افراد گرفتار
بھارت، مرچ پاؤڈر سے خاتون کا جنسی استحصال، 19 افراد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(آئی این پی)بھارتی ریاست آسام کے ضلع کریم گنج میں خاتون کو سزا کے طور پر برہنہ کرنے اور جسم کے مخصوص حصوں میں مرچ پاڈر ڈالنے والے 19رہائشیوں کو گرفتار کرلیا گیا،خاتون کو شراب فروخت کرنے کے جرم میں مبینہ طور پر جنسی استحصال کا نشانہ بنایا گیا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست آسام کے ضلع کریم گنج میں خاتون کو سزا کے طور پر برہنہ کرنے اور جسم کے مخصوص حصوں میں مرچ پاوڈر ڈالنے والے 19رہائشیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔تقریبا 19 رہائشیوں نے مبینہ طور پر علاقے میں شراب فروخت کرنے پر خاتون کو سزا دی۔خاتون نے اپنا نام ظاہر نہ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ایک بیوہ ہے اور اپنے سسرال میں رہتی ہے، واقعے والے دن ملزمان نے گھر کا دروازہ توڑا اور اندر داخل ہوکر مجھ پر تشدد کیا اور مجھے برہنہ کردیا۔اس حوالے سے آسام کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کلادھر سائیکا کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاتون کو مبینہ طور پر پولیس کے پاس آنے سے روکا گیا، تاہم ہم نے کارروائی کرتے ہوئے 19 افراد کو حراست میں لیا ہے جبکہ واقعے کے مرکزی ملزمان کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
ادھر کریم گنج سپرنٹنڈنٹ پولیس گارو اپادھیے کا کہنا تھا کہ گاؤں والوں کی جانب سے خاتون پر غیر قانونی طور پر شراب فروخت کرنے اور سماج مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا تھا، تاہم تحقیقات کے بعد ہی اس حملے کی اصل وجوہات سامنے آئیں گی۔انہوں نے بتایا کہ حملہ آوروں کے علاوہ خاتون کی ویڈیو بنانے اور اسے سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والوں کے خلاف بھی انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔خیال رہے کہ بھارتی حکمران جماعت بھارتی جنتا پارٹی کے زیر اثر آسام ریاست میں گزشتہ کئی ماہ میں پرتشدد واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ ماہ مویشی چوری کے الزام میں ایک شخص کو مبینہ طور قتل کرنے پر 11 افراد کو حراست میں بھی لیا گیا تھا۔