کسٹمزانٹیلی جنس کی کارروائی،نوازشریف کے ساتھی سیف الرحمان کی ٹیکسٹائل ملزسے قطر کی نمبر پلیٹ لگی 21گاڑیاں برآمد

کسٹمزانٹیلی جنس کی کارروائی،نوازشریف کے ساتھی سیف الرحمان کی ٹیکسٹائل ...
کسٹمزانٹیلی جنس کی کارروائی،نوازشریف کے ساتھی سیف الرحمان کی ٹیکسٹائل ملزسے قطر کی نمبر پلیٹ لگی 21گاڑیاں برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کسٹمزانٹیلی جنس نے کلرسیداں میں کارروائی کرتے ہو ئے نوازشریف کے ساتھی سیف الرحمان کی ٹیکسٹائل ملزسے  قطر کی نمبر پلیٹ لگی 21گاڑیاں برآمدکر لی ہیں۔
دنیا نیوز کے مطابق روات کے قریب کلرسیداں میں موجود ریڈکو  ٹیکسٹائل مل کافی عرصے سے بندتھی ، ڈی جی کسٹمزانٹیلی جنس شوکت علی کے حکم پرکارروائی کی گئی،لگژری گاڑیوں پرقطری سفارتخانے کی نمبرپلیٹس لگی ہیں جو قبضہ میں لے لی گئیں اور ان گاڑیوں کی ملکیت ثابت کرنے کے لیے قطر کے سفارتخانے سے بھی رابطہ کرلیا گیا جبکہ کسٹمزحکام نے متعلقہ افرادسے گاڑیوں کے کاغذات مانگ لیے ہیں۔

ریڈکوٹیکسٹائل ملزکاکیس پہلے ہی نیب میں چل رہاہے۔ادھر مقامی نیوز ویب سائٹ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ قطر ایمبیسی کا عملہ گاڑیوں کے ملکیتی کاغذات لیکر ویئر ہاؤس پہنچے گا جہاں گاڑیوں کے ملکیتی کاغذات کا کسٹم ریکارڈ سے موازنہ کیا جائے گا ۔ذرائع کا دعوی ہے کہ ویئر ہاؤس سابق سینیٹر سیف الرحمن کی ملکیت بتایا جاتا ہے ۔

مزید :

قومی -