ملائیشیا، جعلی و زہریلی شراب پینے سے 44افراد ہلاک، 10زیر حراست

ملائیشیا، جعلی و زہریلی شراب پینے سے 44افراد ہلاک، 10زیر حراست
ملائیشیا، جعلی و زہریلی شراب پینے سے 44افراد ہلاک، 10زیر حراست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوالالمپور(آئی این پی)ملائیشیا میں جعلی و زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کی تعداد 44ہو گئی، تحقیقات کے دوران 10 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
چینل نیوز ایشیا کی خبر کے مطابق حالیہ2ہفتوں کے دوران سیلانگور میں 24، کوالالمپور میں 15، پیراک میں 5 افراد سمیت کل 44 افراد جعلی شراب پینے کے نتیجے میں ہلاک ہو چکے ہیں۔حکام کی طرف سے کوالالمپورا ور سیلانگور میں سینکڑوں کاروباری مقامات پر چھاپے مارے گئے۔ملک کی سول سوسائٹیوں میں سے ملائشیا انسدادِجرائم وقف نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ جعلی شراب بنانے والوں اور فروخت کرنے والوں کو سزائے قید دی جائے۔وقف کے حکام میں سے 'لی لام تھے' نے کہا ہے کہ ملائشیا میں جعلی شراب سے متعلق موجودہ قوانین میں تبدیلی کئے جانے کی ضرورت ہے ۔ جعلی شراب بنانے اور اس کی فروخت کرنے والوں کو سزائے قید سنائی جانی چاہیے۔موضوع سے متعلق تحقیقات کے دوران 10 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔