انڈونیشیا ، آتشی پہاڑ دوبارہ متحرک، 2روز میں 44دھما کے 

انڈونیشیا ، آتشی پہاڑ دوبارہ متحرک، 2روز میں 44دھما کے 
انڈونیشیا ، آتشی پہاڑ دوبارہ متحرک، 2روز میں 44دھما کے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جکارتہ(آئی این پی)انڈونیشیا میں اناک قارا کاتو آتشی پہاڑ دوبارہ سے متحرک ہو گیا،2روز میں 44دھماکے ہوئے، 200میٹر تک بلند دھوئیں کے بادل منڈلانے لگے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا میں اناک قارا کاتو آتشی پہاڑ دوبارہ سے متحرک ہو گیا ہے۔انڈونیشیائی محکمہ موسمیات و ارضیات کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق لامپونگ شہر میں موجود آتشی پہاڑ ابتک 44 بار دھماکے ہوئے ہیں۔جس کے بعد پہاڑ سے 200 میٹر کی بلندی تک دھویں کے بادل دکھائی دے رہے ہیں۔علاقے میں مقیم لوگوں کو با حفاظت مقامات کو نقل مکانی کرنے کا انتباہ دیا گیا ہے۔