ٹیکساس، کیلے کے ڈبوں سے 540پیکٹ کوکین برآمد

ٹیکساس، کیلے کے ڈبوں سے 540پیکٹ کوکین برآمد
ٹیکساس، کیلے کے ڈبوں سے 540پیکٹ کوکین برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹیکساس(آئی این پی)امریکی ریاست ٹیکساس میں جیل کو عطیہ کئے گئے کیلے کے ڈبوں سے 540پیکٹ کوکین برآمد ہوئی ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکہ کی ریاست ٹیکساس میں ایک جیل کو عطیہ کئے جانے والے کیلے کے ڈبوں سے کوکین برآمد ہوئی ہے۔ٹیکساس تعزیراتی عدالت کے فیس بک سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے جیل کو عطیہ کئے جانے والے کیلے کے ڈبوں میں پھلوں کے نیچے سے سفید پاوڈر کے پیکٹ برآمد ہونے پرحکام کو جائے وقوعہ پر طلب کر لیا گیا ہے۔حکام نے کیلوں کے 45 ڈبوں میں 540 پیکٹ کوکین کی تصدیق کی ہے۔امریکہ کے کسٹم اور بارڈر سکیورٹی کے ادارے اور وفاقی حکام نے واقعے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کروا دیا ہے۔