نواز شریف کے قریبی ساتھی سیف الرحمان کی ٹیکسٹائل پر کسٹمز انٹیلی جنس کے چھاپے پر قطر بھی میدان میں آگیا ،ایسی بات کہہ دی کہ آپ کے بھی ہوش اڑ جائیں گے

نواز شریف کے قریبی ساتھی سیف الرحمان کی ٹیکسٹائل پر کسٹمز انٹیلی جنس کے ...
نواز شریف کے قریبی ساتھی سیف الرحمان کی ٹیکسٹائل پر کسٹمز انٹیلی جنس کے چھاپے پر قطر بھی میدان میں آگیا ،ایسی بات کہہ دی کہ آپ کے بھی ہوش اڑ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )روات سے ریڈ کو ٹیکسٹائل ملز سے 21گاڑیوں کی برآمدگی کے معاملے پر ایک اور قطری خط منظر عام پر آ گیا ،اہم شخصیت کے فارم ہاؤس سے قبضے میں لی گئی گاڑیوں کے حوالے سے قطری سفارتخانے نے خط لکھ کر پاکستانی حکومت کو ان گاڑیوں کی اصل حقیقت اور تفصیلات سے آگاہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز کسٹمز انٹیلی جنس نے نواز شریف کے قریبی ساتھی سیف الرحمان کی ریڈکو ٹیکسٹائل کی ویران عمارت سے کروڑوں روپے کی 21 لگژری گاڑیاں برآمد کی تھیں ،کسٹم حکام کی جانب سے ضبط کی گئی تمام گاڑیوں پر قطری سفارتخانے کی نمبر پلیٹس لگی ہوئی تھیں ،اب اس اہم اور سنگین معاملے پر قریبی عرب دوست ملک قطر بھی میدان میں آ گیا ہے اور سابق سینیٹر سیف الرحمن کی اس کیس سے جان خلاصی کرانے کے لئے قطری سفارت خانے نے کسٹم حکام اور حکومت کو ان گاڑیوں کے حوالے سے وضاحتی خط لکھ دیا ہے ۔قطری خط میں کہا گیا ہے کہ یہ گاڑیاں شکارکرنے کے لیے منگوائی گئیں اور سب قانونی طور پر پاکستان میں آئیں ۔خط میں کہا گیا گاڑیاں سابق سینیٹر سیف الرحمان کی عمارتوں میں رکھی گئیں ،گاڑیاں لاہور،کراچی اور اسلام آباد میں رکھی گئیں،گاڑیاں سابق قطری وزیر اعظم شیخ حمد بن جاسم کی ملکیت میں ہیں ۔دوسری جانب کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ قطری سفارتخانے نے خط میں ملکیت ظاہر نہیں کی ،قطری سفارتخانے کے خط میں کسی مجاز اتھارٹی کا نام نہیں ۔
واضح رہے کہ کسٹمزانٹیلی جنس نے کلرسیداں میں کارروائی کرتے ہو ئے نوازشریف کے ساتھی سیف الرحمان کی ٹیکسٹائل ملزسے قطری نمبر پلیٹ لگی 21گاڑیاں برآمدکیں تھیں۔روات کے قریب کلرسیداں میں موجود ریڈکو ٹیکسٹائل مل کافی عرصے سے بندتھی ، ڈی جی کسٹمزانٹیلی جنس شوکت علی کے حکم پرکارروائی کی گئی،لگژری گاڑیوں پرقطری سفارتخانے کی نمبرپلیٹس لگی ہیں جو قبضہ میں لے لی گئیں۔ریڈکوٹیکسٹائل ملزکاکیس پہلے ہی نیب میں چل رہاہے۔ذرائع کا دعوی ہے کہ ویئر ہاوس سابق سینیٹر سیف الرحمن کی ملکیت بتایا جاتا ہے۔

مزید :

قومی -