اسرائیلی مظالم پر آواز اٹھانے کی سزا، فلسطینی صحافی جیل میں بند 

اسرائیلی مظالم پر آواز اٹھانے کی سزا، فلسطینی صحافی جیل میں بند 
اسرائیلی مظالم پر آواز اٹھانے کی سزا، فلسطینی صحافی جیل میں بند 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نابلس (صباح نیوز) اسرائیلی مظالم پرآواز اٹھانے کیلئے فلسطینی صحافی کو6ماہ کیلئے جیل بند کر دیا گیا ، سزا میں غیر معینہ مدت تک توسیع کی جاسکتی ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق قابض صہیونی حکام نے ایک سرکردہ فلسطینی صحافی کو صہیونی جبروتشدد اور مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے کی پاداش میں6ماہ کے لیے جیل میں ڈال دیا ، صحافی محمد منی کو انتظامی حراست کی سزا دی گئی اور سزا میں غیر معینہ مدت تک توسیع کی جاسکتی ہے۔ محمد منی کے اہل خانہ نے بتایا کہ اسرائیل کی عوفر نامی فوی عدالت نے صحافی کو 6 ماہ کے لیے انتظامی قید میں منتقل کردیا۔احمد منی کا تعلق غرب اردن کے شمالی شہر نابلس سے ہے۔ وہ نابلس سے نشریات پیش کرنے والے ھوا ریڈیو سے منسلک ہیں انہیں پہلے بھی متعدد بار حراست میں لیا اورقید و بند میں ڈالا جا چکا ہے۔ وہ اس سے قبل انتظامی قید کے خلاف بھوک ہڑتال بھی کرچکے ہیں۔