بلین ٹری منصوبے کے بعد ” بلین ٹری ہنی “ ،حکومت نے نیا منصوبہ متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا

بلین ٹری منصوبے کے بعد ” بلین ٹری ہنی “ ،حکومت نے نیا منصوبہ متعارف کرانے کا ...
بلین ٹری منصوبے کے بعد ” بلین ٹری ہنی “ ،حکومت نے نیا منصوبہ متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی حکومت نے مقامی شہد”بلین ٹری ہنی“متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی نیوز چینل ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم منصوبے کا جلد افتتاح کریں گے۔ منصوبے کے لیے بیری سمیت تین اقسام کے درختوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔وزارت موسمیاتی تبدیلی نے ایرڈ یونیورسٹی، نیوٹیک اور شہد کی فارمنگ کے ماہرین سے مشاورت مکمل کرلی ہے۔
مشیر ماحولیات ملک امین اسلم کا کہنا ہے کہ بیری کا شہد میانوالی کے جنگل سے لیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ جنگلی شہد اٹک کے قریب علاقے سے حاصل کریں گے جب کہ کوالٹی کنٹرول کے لئے پرائیوٹ سیکٹر میں لیب بنائی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں ورکنگ گروپ بنا کر پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بلین ٹری ہنی برانڈ کی انٹرنیشنل مارکیٹنگ کی جائے گی ، گلگت، سکردو سے بھی مخصوص کوالٹی کا بہترین شہد حاصل کیا جائے گا۔

مزید :

قومی -