پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار اسد صدیقی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )اداکارہ زارا نور عباس کے شوہر اورپاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار اسد صدیقی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔
نجی ٹی و ی ایکسپریس نیوز کے مطابق اسد صدیقی نے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی خبر اپنی انسٹااسٹوری پر شیئر کی اور بتایا کہ کورونا ویکسین لگوانے کے باوجود وہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔اسد صدیقی نے لکھا میری کورونا کی علامات بہت ہلکی ہیں شکر الحمداللہ۔ جس کا مطلب ہے کہ ویکسین نے اپنا کام کیا ہے۔ لہذا وہ تمام لوگ جو سوچتے ہیں کورونا ویکسین صرف دھوکا ہے ا?پ سب غلط ہیں، یہ ویکیسنز کام کررہی ہیں۔
اسد صدیقی نے مزید کہا میں تمام لوگوں سے ویکسین لگوانے کی درخواست کروں گا۔ براہ مہربانی کورونا ایس او پیز کا خیال رکھیں اور مجھے اپنی دعاو¿ں میں یاد رکھیں۔