اندرون سندھ میں آسمانی بجلی گرنے سے پانچ افراد جاں بحق، 50 جانور ہلاک، انتہائی افسوسناک خبر آگئی

اندرون سندھ میں آسمانی بجلی گرنے سے پانچ افراد جاں بحق، 50 جانور ہلاک، ...
اندرون سندھ میں آسمانی بجلی گرنے سے پانچ افراد جاں بحق، 50 جانور ہلاک، انتہائی افسوسناک خبر آگئی
سورس: Facebook

  

تھرپارکر (ڈیلی پاکستان آن لائن) اندرونِ سندھ کے ضلع تھرپارکر میں آسمانی بجلی گرنے سے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کے واقعات تھرپارکر کی تحصیل اسلام کوٹ میں پیش آئے جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ جس وقت بجلی گرنے کا واقعہ پیش آیا اس وقت متاثرہ افراد کھیتوں میں کام کر رہے تھے۔ اس افسوسناک واقعے میں 50 بھیڑ، بکریاں اور اونٹ بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

مزید :

ماحولیات -علاقائی -سندھ -تھرپارکر -