سرکاری اہلکاروں کو منفرد سزا، عدالت کا 2 سال تک نماز پڑھنے، 40 درخت لگانے، ہر جمعہ 2 مساجد کی صفائی ، ہر ماہ 10 حدیثیں یاد کرنے کا حکم
کشمور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کندھ کوٹ میں بجلی کی تاریں گرنے سے تین بھینسیں مرنے کے کیس میں عدالت نے بجلی اہلکاروں کو منفرد سزا سنادی۔
سول کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے بجلی کی تاریں گرنے کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ایس ڈی او، لائن سپرنٹنڈنٹ اور لائن مین کو دو سال تک پانچ وقت نماز پڑھنے، 40 درخت لگانے، ہر جمعہ کو دو مساجد کی صفائی اور ہر ماہ 10 حدیثیں یاد کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ پولیس واپڈا کے اہلکاروں کی سزا پر عملدرآمد کی رپورٹ ہر مہینے عدالت میں پیش کرے گی۔
خیال رہے کہ کندھ کوٹ میں تین ماہ قبل بجلی کے تار گرنے سے شہری کی تین بھینسیں ہلاک ہوگئی تھیں جس پر شہری نے سیپکو اہلکاروں کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔