سندھ سے مغوی ٹرک ڈرائیوروں کی ویڈیو جاری ، اغواء کاروں نے تاوان کا مطالبہ  بھی کر دیا

سندھ سے مغوی ٹرک ڈرائیوروں کی ویڈیو جاری ، اغواء کاروں نے تاوان کا مطالبہ  ...
سندھ سے مغوی ٹرک ڈرائیوروں کی ویڈیو جاری ، اغواء کاروں نے تاوان کا مطالبہ  بھی کر دیا
سورس: Screengrab

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کندھکوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کے شہر کندھکوٹ میں اغواءکاروں نے مغویوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر جاری کرتے ہوئے ورثاءسے تاوان کا مطالبہ کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل" 24نیوز"کے مطابق منظرعام پر آنے والی ویڈیوز میں مغویوں کو زنجیروں میں جکڑے دیکھا جا سکتا ہے، جن پر اغواءکاروں نے رائفلیں تان رکھی ہوتی ہیں۔
مغویوں میں شاہد شیخ اور ندیم ملک نامی افراد بھی شامل ہیں جنہیں3 ہفتے قبل غوث پور سے اغواءکیا گیا تھا۔ ان کے علاوہ مغویوں میں 2 ٹرک ڈرائیور بھی شامل ہیں جنہیں اغواءکاروں نے انڈس ہائی وے سے اغواءکیا۔ ضلع کشمور سے اغواءہونے والے5 افراد کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

روزنامہ پاکستان کا واٹس ایپ چینل جوائن کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔
 ویڈیوز میں اغواءکاروں کی طرف سے مغویوں کی رہائی کے لیے کروڑوں روپے تاوان مانگا گیا ہے۔ مغویوں کے ورثاءکی طرف سے حکومت سے اپیل کی گئی ہے کہ ان کے پیاروں کو اغواءکاروں کے چنگل سے رہا کرایا جائے۔