پولیس مقابلہ ، ڈاکو مارا گیا ، سپاہی زخمی

پولیس مقابلہ ، ڈاکو مارا گیا ، سپاہی زخمی
پولیس مقابلہ ، ڈاکو مارا گیا ، سپاہی زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) شہر کے بارونق علاقے میں مزنگ اڈے کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ دوسرا فرا ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق اس مقابلے میں ایک کانسٹیبل فیصل زخمی ہوگیا ہے جسے گنگا رام ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق دونوں ڈاکو ایک دوکان میں ڈکیتی کر رہے تھے جب محافظ فورس کے اہلکار پہنچے تو انہوں نے فائرنگ کردی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک اور دوسرا فرار ہوگیا۔

مزید :

جرم و انصاف -