میرانشاہ،طالبان گروپوں میں لڑائی شدت اختیارکرگئی،17دہشتگردہلاک

میرانشاہ،طالبان گروپوں میں لڑائی شدت اختیارکرگئی،17دہشتگردہلاک
میرانشاہ،طالبان گروپوں میں لڑائی شدت اختیارکرگئی،17دہشتگردہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میرانشاہ (مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی وزیرستان ایجنسی کے علاقے واڑہ منڈی میں کالعدم طالبان کے متحارب گروپوں میں تصادم سے 17افراد ہلاک اور 14زخمی ہوگئے۔شمالی وزیرستان کے علاقوں میں زمینی تنازعہ اور کنٹرول نے کالعدم طالبان کو مختلف دھڑوں میں تقسیم کردیا ہے، طاقت اور زمینی قبضے کیلئے طالبان کے مختلف گروپ خود ایک دوسرے کے خلاف برسر پیکار ہوگئے ہیں۔ حالیہ دنوں میں کالعدم دھڑوں میں اختلاف شدت سے سامنے آ رہا ہے، تازہ اطلاعات کے مطابق شمالی وزیرستان ایجنسی میں پاک افغان سرحد کے علاقے واڑہ منڈی میں دو گروپوں کے درمیان تصادم میں مزید17 شدت پسند ہلاک او ر 14زخمی ہوگئے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے جدید ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ کردی، جس سے 17 افراد موقع پر ہی ہلاک اور 14زخمی ہوگئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے قبائلیوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان کے ذیلی گروپ سے ہے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ کالعدم طالبان کے سجنا اور شہریار گروپ میں کئی عرصے سے زمین کے تنازعے اور علاقے پر کنٹرول کیلئے مسلح تصادم جاری ہے، جس کے باعث اب تک60 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ دونوں جانب سے بھاری اور جدید ہتھیاروں، راکٹوں اور خود کار ہتھیاروں کا آزادانہ استعمال کیا جاتا ہے۔

مزید :

قومی -Headlines -