ترقی پذیر ممالک کی دیرپا ترقی از حد ضروری ہے، شی چن پنگ

ترقی پذیر ممالک کی دیرپا ترقی از حد ضروری ہے، شی چن پنگ
ترقی پذیر ممالک کی دیرپا ترقی از حد ضروری ہے، شی چن پنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن) چین کے صدر شی چن پنگ نے ’بیلٹ اینڈ روڈ فورم‘ کو رابطوں کو مضبوط کرنے کا ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترقی پذیر ممالک کی دیرپا ترقی نہایت ضروری ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے یہ بات بیجنگ میں بیلٹ اینڈ روڈ فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور روس کے صدر ولادی میر پیوٹن سمیت دیگر عالمی شخصیات بھی اس فورم سے خطاب کریں گے۔چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک میں پائیدار ترقی کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ترقی کے لیے بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تجارت کے فروغ کے لیے آزاد تجارتی معاہدوں کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیلٹ اینڈ روڈ فورم تمام شریک ممالک کو یکساں مواقع فراہم کرتا ہے۔چینی صدر نے کہا کہ دوسرے ممالک کی مصنوعات کا چینی منڈیوں میں خیرمقدم کرتے ہیں اور سائنس و ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے شراکت داروں سے مل کر کام کررہے ہیں۔شی جن پنگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقی پذیر ممالک میں پائیدار ترقی کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔