شاہ سلمان نے سعودی عرب میں کرفیو سے متعلق اہم ترین حکم جاری کردیا

شاہ سلمان نے سعودی عرب میں کرفیو سے متعلق اہم ترین حکم جاری کردیا
شاہ سلمان نے سعودی عرب میں کرفیو سے متعلق اہم ترین حکم جاری کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے ملک بھر سے کرفیو جزوی طور پر ہٹانے کا فرمان جاری کردیا ہے جبکہ مکہ اور قریبی علاقوں میں 24 گھنٹے کا کرفیو برقرار رہے گا۔الجزیزہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں صبح 9 بجے شام 5 بجے تک کرفیو ہٹا دیا جائے گا جبکہ ہول سیل اور ریٹیل کی دکانوں کو 6 رمضان سے 20 رمضان (29 اپریل سے 13 مئی) تک کھولنے کی اجازت دی جائے گی۔
سعودی عرب میں اب تک 16 ہزار 299 کیسز سامنے آچکے ہیں اور 136 افراد کی ہلاکتیں ہوئی ہیں جو خلیجی تعاون کونسل ممالک میں سب سے زیادہ ہے۔سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کو روکنے کے لیے 2 اپریل کومقدس شہروں مکہ اور مدینہ میں کرفیو نافذ کردیا تھا۔

مزید :

عرب دنیا -