کورونا وائرس کیخلاف نبرد آزما پاکستانی ڈاکٹر جس نے کئی ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر موت کو گلے لگا لیا

 کورونا وائرس کیخلاف نبرد آزما پاکستانی ڈاکٹر جس نے کئی ماہ سے تنخواہ نہ ...
 کورونا وائرس کیخلاف نبرد آزما پاکستانی ڈاکٹر جس نے کئی ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر موت کو گلے لگا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کشمور(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کے ضلع کشمور میں کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑتے ڈاکٹر نے کئی ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر دلبرداشتہ ہو کر موت کو گلے لگا لیا۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق قادر نواز جکھرانی نامی یہ ینگ ڈاکٹر کشمور کے ہیڈکواٹرز ہسپتال میں ڈیوٹی انجام دے رہا تھا۔ کورونا ڈیوٹی پر مامور ینگ ڈاکٹرز کو کئی ماہ سے تنخواہ نہیں مل رہی تھی جس پر دگرگوں مالی حالات سے تنگ آ کر قادر نواز نے خودکشی کر لی۔
رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر قادر نواز جکھرانی گھر کا واحد کفیل اور تین بچوں کا باپ تھا۔وہ سندھ حکومت کی طرف سے ےپینڈیمک ایکٹ کے تحت بھرتی کیے جانے والے 1100ڈاکٹرز اور 600نرسز میں شامل تھا۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سندھ کے رہنماءڈاکٹر محبوب نے اس حوالے سے بتایا کہ ”کراچی، حیدرآباد ، جیکب آباد اور دیگر اضلاع میں ڈاکٹروں کو کئی ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی جا رہیں، جس کے سبب ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو چکے ہیں۔یہی وجہ تھی کہ ڈاکٹر قادر نواز اس انتہائی اقدام پر مجبور ہوئے۔