35 F-جنگی طیاروں کی فروخت پریو اے ای اسرائیل میں ٹھن گئی

      35 F-جنگی طیاروں کی فروخت پریو اے ای اسرائیل میں ٹھن گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ابوظبی (مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات بحالی کو چند دن ہی گزرے ہیں کہ دونوں ممالک میں اختلافات بھی سامنے آگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا جدید ایف 35 طیارے متحدہ عرب امارات کو فروخت کرنے کا خواہش مند ہے تاہم اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے امریکا اور امارات کی اس ممکنہ ڈیل کی مخالفت کی ہے۔اسرائیل کو اس ڈیل کی مخالفت مہنگی پڑگئی ہے اور اب متحدہ عرب امارات نے احتجاجاً  جمعہ کو امریکی و اسرائیلی حکام سے طے شدہ ملاقات منسوخ کردی ہے۔رپورٹس کے مطابق امارات نے اسرائیلی وزیراعظم کی جانب سے طیاروں کی ممکنہ ڈیل کی کھلے عام مخالفت پر ناراضی کا اظہار کیا ہے اور طے شدہ ملاقات منسوخ کرکے اسرائیل کو پیغام دیا ہے کہ یہ مخالفت دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔
ٹھن گئی

مزید :

صفحہ اول -