مردان کو ہر لحاظ سے محفوظ ترین شہر بنائینگے،عابد خان وزیر

مردان کو ہر لحاظ سے محفوظ ترین شہر بنائینگے،عابد خان وزیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
رستم(تحصیل رپورٹر) ڈپٹی کمشنر مردان عابد خان وزیر نے کہا ہے کہ مردان شہر کو ہر لحاظ سے محفوظ  ترین شہر بنائیں گے انہوں نے دسٹرکٹ پولیس آفیسر مردان  ڈاکٹر ذاہد اللہ کے ہمراہ پولیس لائن مردان میں سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت مردان شہر میں سیکیورٹی کمرے لگانے کا باقاعدہ افتتاح کردیا، اس موقع پر ایگزیکٹیو انجنئیر ہائی ویز نے سیف سٹی پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفینگ دیتے ہوئے کہا کہ مردان شہر کے 16 مین چوراہوں میں 8 پی ٹی زیڈ جبکہ  64 سٹل کیمرے نصب کئے جائیں گے  جسپر بارہ ملین روپے کی لاگت آئے گی منصوبے کو دو ماہ میں مکمل کیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر عابد وزیر کا کہنا تھا کہ سیف سٹی پراجیکٹ  کی تکمیل سے نہ صرف پورے شہر  کی نگرانی ممکن ہوگی بلکہ مردان شہر میں امن و آمان کی صورتحال مذید بہتر کرنے میں سنگ میل بھی ثابت ہوگا، سیف سٹی پراجیکٹ کو پائلیٹ پراجیکٹ کانام دیا گیا ہے کیونکہ یہ پراجیکٹ ضلعی حکومت اور ضلعی پولیس کی مدد سے شروع کیا گیا ہے، اس میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد ضلعی انتظامیہ مردان منصوبے میں مذید توسیع کرے گی، ان کا مزید کہنا تھا کہ سیف سٹی پراجیکٹ سکیورٹی کے تحت مردان شہر کے 16 مین چوکوں میں سکیورٹی کیمرے نصب کئے جائیں گے جس کا مین کنٹرول روم پولیس لائن مردان میں قائم کر دیا گیا ہے جس کی نگرانی ڈسٹرکٹ پولیس  مردان کی ذمہ داری ہوگی۔ مذید ڈپٹی کمشنر عابد وزیر نے کہا کہ ہمیں ایک ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے اس کی حفاظت کرنی چاہئیے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ نے اس موقع پر کہا کہ سیف سٹی پراجیکٹ سے نہ صرف شہریوں کے جان و مال کا دفاع ممکن ہوگا بلکہ جرائم اور ٹریفک کے حادثات وغیرہ میں بھی کمی واقع ہوگی اس پراجیکٹ کو کامیاب بنانے کیلئے ضلعی پولیس ہر ممکن کوشش کرے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکمے کو ہدایات جاری کی کہ سیف سٹی پراجیکٹ کو معینہ مدت میں مکمل کیا جائے۔