"شہزادہ چارلس کے بادشاہ بنتے ہی تیسری عالمی جنگ شروع ہوجائے گی" تہلکہ خیز پیشگوئی
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) مستقبل کا حال جاننے کا دعویٰ کرنے والے ایک ٹک ٹاک صارف نے خبردار کیا ہے کہ جب شہزادہ چارلس انگلینڈ کے بادشاہ کے طور پر اپنی جگہ سنبھالیں گے تو تیسری عالمی جنگ چھڑ جائے گی۔
ڈیلی سٹار کے مطابق مولا نامی اس خود ساختہ نجومی نے دعویٰ کیا ہے کہ پرنس آف ویلز شہزادہ چارلس 2022 کے آخر میں تخت پر بیٹھیں گے جس کے بعد مبینہ طور پر 'برطانیہ کے دشمنوں' کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔ اس کے بعد انگریزی بولنے والے ملکوں کی یورپ کے دوسرے ملکوں کے ساتھ جنگ شروع ہوجائے گی۔
مولا کی پیشگوئی کے مطابق "جرمنی ان دشمنوں میں سے ایک ہے۔ چارلس کے دور میں، برطانیہ اور تمام انگریزی بولنے والی دنیا دوسرے یورپی ممالک کے ساتھ جنگ لڑے گی۔"