حسینی کردار عام کرکے ہمیں امن قائم کرناہوگا،عارف حسین کاظمی
ملتان(پ ر)معروف عالم دین،حجتہ الاسلام علامہ سید عارف حسین کاظمی نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین ؓ،خانوادہ رسولؐ اور انکے جانثار ساتھیوں کی لازوال قربانیوں نے اسلام کو قیامت تک جلا بخشی۔معرکہ کربلا تاریخ انسانی کا وہ عظیم واقعہ ہے جو رہتی دنیا تک زندہ و تابندہ رہے گا۔وہ نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان میں 50 ویں سالانہ امام حسین ؓکانفرنس سے صدارتی خطاب کررہے تھے۔علامہ عارف حسین کاظمی نے کہا کہ کربلا میں دین اسلام کو بچانے کے لئے امام حسینؓ نے چھ ماہ کے بچے تک کو قربان کردیا۔جسے تاریخ فراموش نہیں کرسکتی اور ا(بقیہ نمبر42صفحہ6پر)
للہ تعالی کی خوشنودی حاصل کرلی۔انہوں نے کہا کہ آج شہادت حسین تاریخ انسانی کا وہ پیغام ہے جو وقت کے یزیدی کرداروں کو للکار رہا ہے۔ آج حسینی کردار کوعام کر کے ہمیں دنیا میں امن قائم کرنا ہوگا۔ڈین شعبہ بنیادی سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عباس نقوی نے کہا کہ شہدائے کربلا نے دنیا کو انسانیت کا درس دیا۔یزید اور اسکے پیروکاروں کو بے نقاب کردیا۔امام حسین ؓ کا نام دین کی سربلندی کے لئے سر کٹانے،برداشت،امن اور محبت کی نشانی ہے۔کانفرنس میں قائم مقام وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی،نشتر انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹسٹری ملتان کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر امجد باری،ایگزیکٹو ڈائریکٹر کڈنی سنٹر ملتان پروفیسر ڈاکٹر علی عمران زیدی،چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر علی مہدی زیدی،پروفیسر ڈاکٹر فوزیہ وقار،اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر یاسر زیدی،پروفیسر ڈاکٹر نثار.ڈاکٹر عامر اسد،ڈاکٹر سجاد رضا،ڈاکٹر شہباز،ڈاکٹر ماجد رشید، ڈاکٹر طارق سیعد پیرزادہ فیکلٹی ممبران،طلبا و طالبات کی بڑی تعداد شریک ہوئی#