سابق وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ ملتوی 

سابق وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ ...
سابق وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ ملتوی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئر مین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ ملتوی کر دیا گیا ہے ،دونوں رہنماؤں کے دورے کیلئے ہیلی پیڈ بھی تیار کر لیا گیاتھا ۔

نجی  ٹی وی "جیو نیوز "کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان اور چودھری پرویز الٰہی نے سیلاب سے متاثرہ علاقے روجھان کا دورہ کرنا تھا اور روجھان میں شمش آباد کے قریب انڈس ہائی وے پر ہیلی پیڈ بھی تیار کر لیا گیا تھا، لیکن موسم خراب ہونے کی وجہ سے دونوں رہنماؤں کا دورہ روجھان ملتوی کر دیا گیا ہے ۔

عمران خان نے دورے کے موقع پر پی ٹی آئی کے ایم این ایز اور ایم پی ایز سے بھی ملاقات کرنی تھی ،یاد رہے کہ شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث پنجاب کا ضلع راجن پور مکمل طور پر پانی میں ڈوب گیا ہے، ڈیرہ غازی خان بھی 20 دن سے بارشوں اور سیلابی ریلوں کی زد میں ہے، پانی کی رفتار سے شہر کو بھی سیلابی خطرے کا سامنا ہے تاہم ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر کو خطرہ نہیں ہے، پانی دیہی علاقوں کی طرف جا رہا ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -