اسلام آباد، شہباز گل کی درخواست ضمانت  پر سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی 

اسلام آباد، شہباز گل کی درخواست ضمانت  پر سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی 
اسلام آباد، شہباز گل کی درخواست ضمانت  پر سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سیشن کورٹ اسلام آباد میں  شہباز گل کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی ، عدالت نے پولیس کی جانب سے  سماعت پیر تک ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کر دی ۔

سیشن کورٹ اسلام آباد میں شہباز گل کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ،  دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ تفتیشی افسر کہاں ہے ، ریکارڈ کہاں ہے ، کیا تفتیشی کو  نوٹس نہیں ، جس پر پولیس کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ نوٹس شام کو ملا تھا مگر تفتیشی افسر صبح کراچی جا چکا تھا ، تفتیشی افسر نے دوسرے ملزم کی گرفتاری کرنی ہے وہ ریکارڈ کراچی ساتھ لیکر گیا ۔ عدالت حکم دیا کہ صرف  10 بجے تک کا وقت دیتا ہوں ، ریکارڈ یا تفتیشی افسر کو عدالت میں پیش کیا جائے ۔

پولیس حکام کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ تفتیشی افسر کراچی سے اتنی جلد نہیں آسکتے ،  جس پر جج نے کہا کہ میں نے تو نہیں تھا کہ تفتیشی کراچی جائے ، فون کریں اور بلائیں، نہیں آتے تو ایس ایچ او کو بلائیں،اگر ریکارڈ نہیں آتا تو ایس ایس پی اور آئی جی اسلام آباد کو بلائیں گے۔

بعد ازاں پولیس کی جانب سے التجا کی گئی کہ تفتیشی اور ریکارڈ پیش کرنے کیلئے پیر تک کی مہلت دی جائے ۔ دوران سماعت شہباز گل کے وکیل نے کہا کہ  ہم تفتیشی کیلئے ائیر لائن کا ٹکٹ دینے کو تیار ہیں ۔ عدالت نے پولیس حکام سے پوچھا کہ آپ کو کتنے روز کی مہلت چاہئے جس پر  عدالت کو بتایا گیا کہ صرف کل ہفتے کی مہلت دی دیں ، پیر کو تفتیشی اور ریکارڈ پیش کر دیا جائے گا ۔ عدالت نے استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ شہباز گل کی درخواست ضمانت پر سماعت کل دوبارہ ہو گی ۔

عدالت نے یہ بھی کہا کہ کل ریکارڈ پیش نہ کیا تو آپ کے افسران کیلئے مسئلہ بن جائے گا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -