طالبہ تشدد کیس،مرکزی ملزمہ ماہم کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ ، پیر کو سنایا جائے گا

طالبہ تشدد کیس،مرکزی ملزمہ ماہم کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ ، پیر کو ...
طالبہ تشدد کیس،مرکزی ملزمہ ماہم کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ ، پیر کو سنایا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )طالبہ تشد د کیس کی گرفتار ملزمہ ماہم کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواست پر مقامی عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جو کہ آئندہ پیر  کو سنایا جائے گا ۔

نجی ٹی وی "24 نیوز"کے مطابق فیصل آباد کی مقامی عدالت نے میڈیکل کی  طالبہ خدیجہ پر تشدد کرنے والی ملزمہ ماہم کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواست پر  سماعت کی  اور فیصلہ محفوظ کرتے  ہوئے اگلی سماعت پیر تک کیلئے ملتوی کر دی ۔

خدیجہ کے وکیل نے سماعت کے دوران درخواست پراعتراض اٹھایا کہ کیس عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا،ان کا  کہنا تھا کہ عصمت دری اور ضمانت جیسے مقدمات کی سماعت صرف خصوصی عدالت ہی کر سکتی ہے، کیس میں دفعہ 376 لگائی گئی ہے،لہذا، عدالت کو اس کی سماعت کا اختیار نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فیصل آباد کی عدالت نے میڈیکل کی طالبہ تشدد کیس میں مرکزی ملزم شیخ دانش علی کی بیٹی انا علی شیخ کی 3 ستمبر تک ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی تھی، انا خود عدالت میں موجود تھی جب ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حیدر علی نے ان کی درخواست کی سماعت کی اور اپنا فیصلہ سنایا۔

چند روز قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے اس مقدمے میں اینا علی شیخ کی 25،000 روپے کے ضمانتی مچلکے پر چار دن کی حفاظتی ضمانت منظور کی تھی۔