وزیراعظم شہباز شریف کا سیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے جبکہ متاثرہ کو فی خاندان 25 ہزار امداد دینے کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف کا سیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے جبکہ ...
وزیراعظم شہباز شریف کا سیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے جبکہ متاثرہ کو فی خاندان 25 ہزار امداد دینے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم شہباز شریف  سکھر پہنچے جہاں انہوں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ کیا ، وزیر اعظم نے کہا کہ بارش اور سیلاب سے اتنے بڑے پیمانے پر تباہی کا سوچا بھی نہیں جاسکتاتھا، فضائی جائزے کے دوران ایسے لگا جیسے ہر جگہ دریائےسندھ پھیلاہواہے۔ سیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10،10لاکھ روپے دیئے جائیں گے ، ہم فی متاثرہ خاندان کو بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت 25 ہزار روپے دیں گے.

وزیر اعظم شہباز شریف سکھر  پہنچے جہاں ان کا استقبال وزیرخارجہ بلاول بھٹو اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کیا ، وزیراعظم کے ہمراہ  سردار ایاز صادق، مریم اورنگزیب، خرم دستگیر، کیہل داس کوہستان بھی موجود تھے ، شہبازشریف نے  سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا ۔ وزیر اعظم کو سیلاب کی تباہ کاریوں پر بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ  سیلاب سے گنا ،کپاس اور دیگر فصلیں تباہ ہوئیں، سندھ میں43فلڈ ریلیف کیمپ قائم کر دیئے ہیں جن میں  لوگوں کو خوراک اور ادویات مہیا کررہے ہیں، شہر اور دیہاتوں کا انفراسٹرکچر تباہ ہو گیا ہے،کپاس کی فصل سب سے زیادہ متاثر ہوئی،مون سون کے دوسرے سپیل میں فصلیں تباہ اور مویشی ہلاک ہوئے،  اس وقت سب سے بڑا مسئلہ دیہات سے پانی نکالنے کا ہے ۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ سندھ حکومت متاثرین کے لیے بہترین کام کررہی ہے ، سیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10،10لاکھ روپے دیئے جائیں گے ، ہم فی متاثرہ خاندان کو بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت 25 ہزار روپے دیں گے،معاشی صورتحال پوری قوم کے سامنے ہے ، ماضی کی حکومت نے معیشت تباہ کی، یہ سیاست نہیں خدمت کا وقت ہے ،گزشتہ رات آرمی چیف سے بات ہوئی ۔وزیرتوانائی خرم دستگیر سندھ میں بجلی گھر چلنے تک یہاں رہیں گے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -