بھارت کی 9 مارچ کو پاکستان میں میزائل داغنے کی انکوائری کو مسترد کرتےہیں ، ترجمان دفتر خارجہ 

بھارت کی 9 مارچ کو پاکستان میں میزائل داغنے کی انکوائری کو مسترد کرتےہیں ، ...
بھارت کی 9 مارچ کو پاکستان میں میزائل داغنے کی انکوائری کو مسترد کرتےہیں ، ترجمان دفتر خارجہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر عاصم افتخار نے  کہا کہ  بھارت کی 9 مارچ کو پاکستان میں میزائل داغنے کی انکوائری کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان اس حوالے سے ان تحقیقات اور رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دیتا ہے۔

ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ  9 مارچ کو بھارت کی جانب سے پاکستان میں میزائل داغنے کے واقعے پر  بھارت کی تحقیقات کو مسترد کرتے ہیں ، پاکستان ان تحقیقات اور رپورٹ کو غیر تسلی  بخش قرار دیتا ہے جبکہ  مشترکہ تحقیقات کا مطالبہ بھی کرتا ہے ۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ  پاکستان بھارتی خاتون بلقیس بانو کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی شدید مذمت کرتا ہے،بھارت میں پاکستانی قیدیوں کو ماورائے عدالت قتل کرنے کا سلسلہ طویل عرصہ سے جاری ہے، گزشتہ روز بھارتی افواج نے 3 کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں قتل کیا ، ہم بھارت سے تمام حریت رہنماؤں بالخصوص یاسین ملک کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں، او آئی سی سیکریٹری جنرل 30اور 31 اگست کو  دو طرفہ دورہ کریں گے۔

ڈاکٹر عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان کو بارشوں اور سیلاب سے غیر معمولی حالات و تباہی کا سامنا ہے،وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے ہمراہ سکھر کا دورہ کیا، آج وزیر اعظم نے مختلف ممالک کے سفیروں کو سیلابی صورتحال اور نقصانات سے آگاہ کیا،  اقوام متحدہ کی جانب سے ایک یو این فلیش اپیل کل جینوا اور اسلام آباد سے لانچ کی جائے گی، بیرون ممالک پاکستانیوں سے امداد کی وصولی کے لیے ایک فنڈ قائم کیا جا رہا ہے ، اپیل ہے کہ سیلاب متاثرین کی بھرپور امداد کی جائے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ  وزیر اعظم شہباز شریف نے قطر کا دورہ کیا ، امیر قطر سمیت متعدد حکام سے ملاقاتیں کیں،قطری انویسٹمنٹ اتھارٹی نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی ہے، وزیر اعظم نے قطر میں فیفا ورلڈ کپ اسٹیڈیم کا بھی دورہ کیا، فیفا ورلڈ کپ میں فٹ بال پاکستان مہیا کر رہا ہے جوکہ پاکستانی فٹ بال کے اعلیٰ معیار کا ثبوت ہے۔پاکستان بھارتی بی جے پی رہنما کے توہین آمیز کلمات کی سخت ترین مذمت کر تاہے۔ تین ماہ میں دوسرا موقع ہے کہ بی جے پی رہنماوں نے یہ حرکت کی۔بھارتی حکومت اس حوالے سے سخت سزائیں دے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -