بختاور بھٹو اور پی ٹی آئی رہنما عالمگیر خان میں سیلاب متاثرین کی امداد کو لیکر لفظی تکرار

بختاور بھٹو اور پی ٹی آئی رہنما عالمگیر خان میں سیلاب متاثرین کی امداد کو ...
بختاور بھٹو اور پی ٹی آئی رہنما عالمگیر خان میں سیلاب متاثرین کی امداد کو لیکر لفظی تکرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )رہنماعالمگیر خان اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو میں سوشل میڈیا پر لفظی تکرار جاری ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل پی ٹی آئی رہنما کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا گیا تھا جس میں انہوں نے سندھ میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے درخواست کی تھی اور ساتھ ہی انہوں نے ٹینٹ اور راشن سے متعلق ایک قیمت والا بینر بھی اٹھا رکھا تھا ۔

چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی بہن نے عالمگیر  خان کی اس تصویر کو ری ٹویٹ کیا اور لکھا کہ "ان کے بینر پر خیمے کی قیمت اصل سے دُگنی ہے، موجودہ انسانی بحران پر پی ٹی آئی کے لیے مزید چیریٹی کا فائدہ اٹھانے کا یہ وقت نہیں، سیلاب متاثرین کیلئے عطیات حکومتِ پاکستان کو دیں یا رجسٹرڈ این جی او کو دیں"۔

بختاور بھٹو کی ٹویٹ پر اب پی ٹی آئی رہنما نے ویڈیو بیان جاری کیا ہے ، اور کہا ہے کہ  سندھ میں قائم سلطنت کی شہزادی بختاور بھٹو نے سیلاب متاثرین کیلئے جمع کرنے والے فنڈ سے متعلق میری ایک تصویر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے اعتراض کیا تھا، ایسی صورتحال میں یہ سوال کرنا اگر جائز ہے تو میں جوابدہ ہوں لیکن اس صورتحال میں سیاست کرنا مناسب نہیں، ہم بھی آپ کی 14 سالہ حکومت سے سوال کرسکتے تھے لیکن ہم نے اس وقت یہ مناسب نہ سمجھا، ہم اس وقت جو کرسکتے تھے ہم نے سوچا ہم وہ کریں گے‘۔

  عالمگیر کا کہنا تھا کہ  "رہی بات ٹینٹ کی تو میری بختاور سمیت سب پاکستانیوں سے گزارش ہے کہ اس سے کم قیمت والے ٹینٹ اسی کوالٹی میں کہیں سے بھی ہمیں  دلوادیں اگر وہ ٹینٹ 9 ہزار یا ایک روپے بھی کم ہوگا تو ہم یہ ٹینٹ وہیں سے خریدیں گے لیکن چونکہ اس ماحول میں ٹینٹ  دستیاب نہیں ہے لہٰذا ہمیں یہ ٹینٹ واٹر پمپ پر اسی قیمت میں ملے"۔


 
 
پی ٹی آئی رہنما نے بختاور بھٹو پر تنقید کرتے ہوئے  مزید کہا کہ ’لیکن ان محل میں رہنے والی محترمہ کو کیا پتا کہ واٹر پمپ یا بسم اللہ مارکیٹ کہاں ہیں ان کو حالات کا نہیں پتا، اے سی میں بیٹھ کر ٹوئٹ کردینا بہت آسان لیکن تنقید سے بہتر ہوتا اگر وہ یہ بتاتی کہ انہوں نے اپنی طرف سے کیا کیا ؟آپ  اپنی کل جائیداد کا 0.001 فیصد بھی دے دیں تو سندھ کے کئی گاؤں آباد ہوجائیں، اگر آپ محلات کے دروازے کھول دیں تو کئی گاؤں کی آبادی کو چھت مل جائے گی‘۔

کم قیمت پر ٹینٹ دستیابی کے الزام کا جواب دیتے ہوئے عالمگیر کا کہنا تھا کہ  "اگر اس سے کم پیسوں میں موجود ہیں تو سندھ حکومت کو چاہیے کہ وہ لیں اور عطیہ کریں، کہا گیا کہ سندھ حکومت کو عطیات دیں لیکن سندھ حکومت پہلے  اپنی  ٹیکس کلیکشن تو مکمل کرلے ، انہوں نے مزید کہا کہ آپ کی صوبے میں 14 سال سے حکومت ہے آپ زراعت کے ٹیکس کا مشکل سے 50فیصد اکٹھا کرتے ہیں ، آپ سکول کی ایک ڈیسک جو کہ 4 سے 5 ہزار کی بنتی ہےسندھ حکومت نے 35 ہزار میں خریدی جو کہ آن ریکارڈ ہے "۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -