ملک بھر میں آج سے طوفانی بارشوں کی پیشگوئی، پنجاب میں الرٹ جاری

   ملک بھر میں آج سے طوفانی بارشوں کی پیشگوئی، پنجاب میں الرٹ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(این این آئی)ملک میں طاقتور مون سون سسٹم داخل ہونے کا امکان ہے جس کے باعث ملک بھر میں 25 سے 29 اگست تک موسلادھار بار شو ں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔پی ڈی ایم اے نے آج سے پنجاب میں مزید مون سون بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا ہے، لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد، ساہیوال اور گجرات میں بارشیں متوقع ہیں جبکہ ڈیرہ غازی خان، ملتان اور بہاولپور ڈویژن میں موسلادھار بارش اور سیلاب کا خدشہ ہے۔دوسری جانب کراچی سمیت سندھ بھر میں 26 سے 29 اگست تک موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق وسطی بھارت پر موجود مون سون ہوا کا کم دباو طاقتور ہو کر ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا جو کہ 24گھنٹوں میں راجستھان پہنچ جائے گا جس کے بعد اندورن سندھ طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔سسٹم کے زیر اثر اندرون سندھ گزشتہ رات سے بارشوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ مٹھی میں 28.5، میر پورخاص میں 12 اور چھور میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ میٹرولوجسٹ کے انجم نذیر ضیغم کے مطابق ہم نے تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ کراچی میں بارش کی پیشگوئی کے پیش نظر ہنگامی حالت نافذ کرکے بلدیہ عظمیٰ کے تمام اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔محکمہ موسمیات نے سندھ اور بلوچستان کے ماہی گیروں کو 27 سے 30 اگست تک سمندر میں جانے سے گریز کی ہدایت کی ہے۔

بارش پیشگوئی

مزید :

صفحہ اول -