مہنگائی، بجلی گیس کی قیمتوں میں اضافہ ختم کروانے کیلئے نکلنا ہوگا، عبدالعزیز عابد
لاہور(نمائندہ خصوصی)معاشرے کا ہر فرد آج مہنگائی کا رونا رو رہا ہے۔ بجلی کے بلوں نے لوگوں کو اپنے بچے فروخت کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ اب گیس کے بلوں میں بھی اضافے کی خبریں آ رہی ہیں۔ عوام اگر اس مہنگائی کے طوفان سے جان چھڑانا چاہتے ہیں تو انہیں گھروں سے نکلنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی غربی لاہور عبدالعزیز عابد نے جامع مسجد سید مودودی انسٹی ٹیوٹ میں پی پی 168 کے زیر اہتمام تربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جعلی مینڈیٹ اور فارم 47 پر مشتمل حکومت اپنے بیرونی آقاؤں کی خوشنودی کیلئے ضروریات زندگی کی تمام اشیاء کو مہنگا کئے جا رہی ہے۔ ایسے میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے 28 اگست کو پورے ملک میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی تمام تاجر تنظیموں نے اس میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔ اب عوام ا?پس ہڑتال کا حصہ بنے گی تو حکومت گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو جائے گی۔ اس لیے تمام سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر بدھ 28 اگست کو ہڑتال میں شامل ہوں۔ حافظ نعیم اور جماعت اسلامی اس وقت 24 کروڑ عوام کا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔ حکومت تاجروں پر فکس ٹیکس کی بجائے ا?مدن پر ٹیکس وصول کرے