معروف ڈائریکٹر سبھاش گھئی نے ’کھل نائیک 2‘ بنانے کا اعلان کردیا

معروف ڈائریکٹر سبھاش گھئی نے ’کھل نائیک 2‘ بنانے کا اعلان کردیا
معروف ڈائریکٹر سبھاش گھئی نے ’کھل نائیک 2‘ بنانے کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کے معروف ڈائریکٹر سبھاش گھئی نے ’کھل نائیک 2‘ بنانے کا اعلان کردیا ہے،جس میں سنجے دت، مادھوری ڈکشٹ اور جیکی شروف شامل ہوں گے۔

ایک انٹرویو کے دوران سبھاش گھئی نے بتایا کہ سنجے دت نے جیل سے انہیں  خط لکھا تھا جس میں فلم کا سیکوئل بنانے کی تجویز دی گئی تھی۔سیکوئل کی کہانی بلو بلرام کی جیل سے واپسی، مادھوری ڈکشٹ اور جیکی شروف کے شادی شدہ کرداروں اور ان کی زندگیوں پر مبنی ہوگی۔سبھاش گھئی کے مطابق سکرپٹ تقریباً 2 سال سے تیار ہے اور نئی فلم میں سنجے دت بڑے کردار جبکہ ایک نیا اداکار چھوٹے کردار میں نظر آئے گا جبکہ مادھوری ڈکشٹ اور جیکی شروف بھی اس فلم کا حصہ ہوں گے۔

مزید :

تفریح -