پریذیڈنٹ ون ڈے کپ ، آج مزید چھ میچوں کا فیصلہ ہوگا

پریذیڈنٹ ون ڈے کپ ، آج مزید چھ میچوں کا فیصلہ ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان کر کٹ بورڈ کے زیر اہتمام پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں (آج) جمعرات کو مزید چھ میچوں کے فیصلے ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں جاری ون ڈے کپ میں ٹیموں کے درمیان دلچسپ و سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں، اسی حوالے سے آج جمعرات کو مزید چھ میچ کھیلے جائیں گے۔ مرغزارکرکٹ گراﺅنڈ، اسلام آباد میں حبیب بینک لمیٹڈ اور پاکستان واپڈا کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔ ڈائمنڈ کرکٹ گراﺅنڈ اسلام آباد میں نیشنل بینک آ ف پاکستان اور سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کی ٹےمیں آمنے سامنے ہونگی ۔ نیشنل کرکٹ گراﺅنڈ میں پی ٹی وی اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کی ٹیموں کا ٹکراﺅ ہوگا۔ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کا مقابلہ پی آئی اے سے ہو گا۔
 جبکہ کے آر ایل کرکٹ سٹیڈیم، راولپنڈی میں خان ریسرچ لیبارٹریز راولپنڈی کی ٹیم، یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کی ٹیم کے خلاف کھیلے گی۔ ایونٹ میں 11 ڈیپارٹمنٹس کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں حبیب بینک ‘ نیشنل بینک ‘ پی آئی اے ‘ سوئی نادرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ‘ زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ ‘ واپڈا ‘ پورٹ قاسم ‘ کے آر ایل ‘ یونائیٹڈ بینک ‘ سٹیٹ بینک اور پی ٹی وی شامل ہیں ۔