زلمی سکول لیگ ،3رنز کے عوض 9وکٹیں،پشاور نے بنوں کو45تک محدود کرکے کامیابی سمیٹ لی

زلمی سکول لیگ ،3رنز کے عوض 9وکٹیں،پشاور نے بنوں کو45تک محدود کرکے کامیابی سمیٹ ...
زلمی سکول لیگ ،3رنز کے عوض 9وکٹیں،پشاور نے بنوں کو45تک محدود کرکے کامیابی سمیٹ لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوشہر ہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹی ٹوئنٹی زلمی سکول لیگ  میں پشاور بلیوز نے بنوں ییلوز کو143رنز سے ہرادیا،پشاور نے پہلے کھیلتے ہوئے
مقررہ اوورز میں188رنز بنائے، جس کے جواب میں بنو ں کی پوری ٹیم45رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔

نواز شریف سب سے بڑے لاڈلے ہیں: سلمان مجاہد بلوچ
پشاور بلیوز نے ٹاس جیت کر پہلے کھلینے کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں 188رنز بنائے جس میں ان کی ٹیم کے نائب کپتان عبداللہ کے 32گیندوں پر 49رنز قابل ذکر ہیں،ہدف کے تعاقب میں بنوں ییلوز کی پوری ٹیم محض45رنز پر ہی ڈھیرہوگئی ان کی بیٹنگ کی تباہی جمال نے اڑائی ،جس نے 3رنز کے عوض9وکٹیں حاصل کی۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید :

کھیل -