غیر قانونی طور پر جرمنی پہنچنے والوں کی تعداد میں کمی
برلن (آئی این پی) جرمنی میں اس برس کے دوران غیر قانونی طور پر داخل ہونے والوں کی تعداد ملک بدر کیے جانے والوں سے زیادہ رہی۔ جرمن پولیس کے مطابق جنوری سے اکتوبر 2019 کے دوران تقریبا اکیس ہزار افراد کو جرمنی سے نکالا گیا۔ جبکہ اسی عرصے کے دوران غیر قانونی طور پر جرمنی میں داخل ہونے والوں کی تعداد تینتیس ہزار کے لگ بھگ رہی۔ حکام نے نومبر میں ایسے مزید تین ہزار سات سو تارکین وطن کا اندراج کیا۔