قومی اداروں کا احترام ہر جماعت پر فرض ہے

  قومی اداروں کا احترام ہر جماعت پر فرض ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما فیصل سبز واری نے کہا ہے کہ قومی اداروں کا احترام ہر جماعت کو کرنا چاہئے، قومی رہنما ہی اپنے قومی ا د ا روں کا احترام نہیں کریں گے تو یہ اچھی بات نہیں ہو گی، کسی بھی لیڈر نے کوئی غلط کام نہیں کیا تو پھر اس کو ڈر کس بات کا، وہ جائے پیش ہو اور اپنی بیگناہی ثابت کردے۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا نیب پاکستان کا ادارہ اور اپنے کام میں آزاد ہے اور وہ آزادی سے ہی اپنا کام کررہا ہے، اگر کسی پر کوئی الزام ہے تواس نے انکوائری تو کرنی ہے،اگر کسی کا دامن صاف ہے تواسے کسی بات کا بھی ڈر نہیں ہونا چاہیے، معزز عدالتیں آزاد ہیں،وہ وہاں سے بھی اپنی بیگناہی کے شواہد پیش کرکے کلین چٹ حاصل کر سکتے ہیں۔
فیصل سبز واری

مزید :

صفحہ اول -