27دسمبر کو سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں،آئی جی سندھ

27دسمبر کو سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں،آئی جی سندھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)محترمہ بینظیر بھٹو کے یوم شہادت کے موقع پر آئی جی سندھ ڈاکٹر سیدکلیم امام نے سندھ پولیس کومجموعی پولیس اقدامات انتہائی مستعد، چوکنااورمتحرک رہتے ہوئے انجام دینے کے احکامات جاری کیئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام بارڈرز ایریاز کے ساتھ ساتھ داخلی، خارجی راستوں پرپیٹرولنگ، اسنیپ چیکنگ،پکٹنگ اوردیگرسیکیورٹی اقدامات کو ناصرف مربوط اور مؤثر بلکہ جملہ اقدامات میں حفاطت خوداختیاری جیسے امورپرعمل درآمد کو بھی یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہاکہ یوم شہادت کی مناسبت سے صوبائی اور ملکی سطح پر عقیدت مندوں،زائرین کی گڑھی خدابخش میں کثیر تعداد میں آمد کے پیش نظر مرکزی راستوں، ہائی ویزپرجملہ حفاظتی اقدامات کو تھانہ جات کی سطح پر غیرمعمولی بنانیکے ساتھ ساتھ نوڈیرو گڑھی خدا بخش قبرستان کے اندرون اور اطراف میں کڑی نگرانی و سیکیورٹی اقدامات پر عمل درآمد کو ہرسطح پرمربوط اورمؤثر بنایا جائے۔علاوہ اذیں صوبائی سطح پرویجیلنس/ نگرانی اقدامات سمیت مشکوک سرگرمیوں اورمشتبہ افراد پرکڑی نگاہ رکھنے کے عمل اور بروقت انسدادی اقدامات کوانتہائی ٹھوس اور غیر معمولی بنایا جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -