سری لنکا کے معروف کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

سری لنکا کے معروف کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
سری لنکا کے معروف کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولمبو (ڈیلی پاکستان آن لائن) سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان چمارا کاپوگیدرا نے تمام طرز کی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کاپوگیدرا نے 2006ءمیں آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے انٹرنیشنل کیرئیر کا آغااز کیا اور 2010ءتک سری لنکن سکواڈ کے مستقل رکن رہے جس کے بعد وہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہ ہوئے اور ٹیم سے باہر ہو گئے تاہم انتھک محنت کے بعد 2015ءمیں کم بیک کیا۔
کاپوگیدرا کی یادگار اننگز 2006ءمیں آسٹریلیا کیخلاف دیکھنے میں آئی جب انہوں نے اہم موقع پر21 گیندوں پر 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 38 رنز بنائے اور 9 سال بعد آسٹریلیا کو اپنے ہی میدان میں کسی ٹورنامنٹ کے فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
چمارا کاپوگیدرا نے 8 ٹیسٹ میچوں، 102 ون ڈے انٹرنیشنل اور 43 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں سری لنکا کی نمائندگی کرتے ہوئے تمام فارمیٹس میں 2,745 رنز بنائے تاہم کارکردگی میں اتار چڑھاﺅ کے باعث وہ حتمی الیون میں مستقل جگہ بنانے میں ناکام رہے اور اب کوچنگ میں اپنا کیرئیر بنانا چاہتے ہیں۔

مزید :

کھیل -