کراچی میں 14 دسمبر کو فائرنگ سے زخمی شخص دم توڑ گیا

کراچی میں 14 دسمبر کو فائرنگ سے زخمی شخص دم توڑ گیا
کراچی میں 14 دسمبر کو فائرنگ سے زخمی شخص دم توڑ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے پیرآباد تھانے کی حدود میں 14 دسمبر کو فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص دوران علاج دم توڑ گیا۔

پولیس حکام کے مطابق 35 سالہ عبدالخالق کے قتل کے الزام میں اہل خانہ سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔مقتول گزشتہ کئی روز سے عباسی شہید ہسپتال میں زیر علاج تھا، اسکے قتل کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔پولیس حکام کے مطابق 14 دسمبر کو پیرآباد تھانے کی حدود نیا ناظم آباد کے قریب فائرنگ سے شہری شدید زخمی ہوا تھا۔

 واقعہ میاں بیوی کے درمیان تنازعے کا ہے، زخمی نے بیان دیا تھا کہ اگر اسکو کچھ ہوا تو ذمہ دار اس کی بیوی ہوگی۔