ملٹری کورٹس سے عام شہریوں کوسزائیں نہیں بنتیں، فوج کا ادارہ بطورعدلیہ کام نہیں کرسکتا:عمرایوب
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اپوزیشن لیڈرعمرایوب نے9مئی واقعات میں ملوث پی ٹی آئی کارکنان کوسزاوں پرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملٹری کورٹس سے عام شہریوں کوسزائیں نہیں بنتیں، فوج کا ادارہ بطورعدلیہ کام نہیں کرسکتا۔
اسلام آبادمیں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنماو اپوزیشن لیڈرعمرایوب نے ملٹری کورٹس سے پی ٹی آئی کارکنان کی سزاﺅں پر کہا کہ پہلے بھی ملٹری کورٹس سے عام شہریوں کوسزاوں کی مذمت کی،آج بھی کرتا ہوں، بانی پی ٹی آئی نے بھی فوجی عدالتوں سے سزاو¿ں کی مذمت کی ہے۔
اپوزیشن لیڈر عمرایوب کا کہنا تھا کہ آئین کا آرٹیکل 7 ہے جس میں ریاست کی تعریف موجود ہے آپ کی پارلیمنٹ، صوبائی اسمبلیاں، آئین،سینیٹ ریاست ہے،فوج اور باقی ادارے ریاست کے نیچے ہیں،فوج کا ادارہ بطورعدلیہ کام نہیں کرسکتا،عام شہریوں کا ٹرائل سول عدالتوں میں ہونا چاہئے۔
تحریک انصاف کے رہنماعمرایوب کا مزید کہنا تھا کہ وزیرخزانہ رہا ہوں،کمیٹیزکارکن رہا ہوں،معیشت ترقی نہیں کررہی ، کسی کا گلہ دبانےسےآپ کہیں اس کی سانس کنٹرول ہوگئی ایسا نہیں ہوسکتا،حکومت معیشت کومستحکم کرہی نہیں پارہی۔