حاجی عبدالرزاق یعقوب کراچی میں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک

حاجی عبدالرزاق یعقوب کراچی میں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی )خصوصی رپو رٹ(اے آروائی گروپ کے با نی چیئر مین الحاج عبدا لرزاق یعقوب کو ہزار وں سوگواروں کی موجودگی میںآہو ں اور سسکیو ں کے در میان کراچی کے سوسائٹی قبرستان میں سپر د خاک کر دیا گیا۔ حاجی عبدالرزاق یعقوب کی تدفین کے مو قع پر ہر آنکھ اشکبار تھی، ہر چہرہ سوگوار تھا، نماز جنازہ کیلئے اہلخانہ کے علاو ہ معززین شہر کی بہت بڑی تعداد مزار قائد کے وی آئی پی گیٹ کے سامنے موجو د تھی، مرحو م کی نماز جناز ہ مفتی منیب الرحمن نے پڑھائی۔ نماز جناز ہ میں خاندان کے افرا د کے علاوہ ملک کی معروف کاروباری، سیاسی اور سماجی شخصیات کی بڑی تعداد شریک تھی۔ وفاقی اور صو بائی وزراءنے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ بڑ ی تعداد میں لوگوں کی موجودگی کے باعث سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، نماز جنازہ کے بعد ہزار وں افراد جناز ہ کو کندھا دینے کیلئے بیتاب تھے۔ حاجی صاحب سے عقیدت رکھنے والوں کی بڑ ی تعداد نے جناز ہ کو کاندھا دیا او رمیت کو قافلے کی صورت میں سوسائٹی قبرستان لے جایا گیا۔ اس موقع پر قبرستان میں بھی سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے، عقیدت مندو ں اورشہریوں کی بڑی تعداد نے تدفین میں شرکت کی، اس طرح ایک عہد کا سفر آخرت مکمل ہوا، حاجی عبدالرزاق یعقوب کاطویل علالت کے باعث لندن کے ہسپتال میں اکیس فروری کو انتقال ہو گیا تھا۔

مزید :

صفحہ اول -