لاکھوں کی خرد برد میں ملوث پی اینڈ ڈی کے کیشئر کی ضمانت خارج

لاکھوں کی خرد برد میں ملوث پی اینڈ ڈی کے کیشئر کی ضمانت خارج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(نامہ نگار)سینئر سپیشل جج اینٹی کرپشن افتخار احمد خان نے پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ میں لاکھوں روپے کی سرکاری رقم خوردبرد کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کیشئررضا خان کی جانب سے دائردرخواست ضمانت خارج کردی ملزم کو عدالت کے باہر سے اینٹی کرپشن کے عملہ نے گرفتار کرلیا۔ استغاثہ کے مطابق ملزم پر الزام ہے کہ اس نے محکمے کی دواران ملازمت لاکھوں روپے کی رقم خوردبرد کرلی تھی ملزم کے خلاف ایڈیشنل سیکرٹریْ پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ نے مقدمہ درج کرارکھا ہے ،گزشتہ روز ملزم کی جانب سے عدالت میں درخواست ضمانت دائر کی گئی جسے فاضل جج نے خارج کردیا ہے ۔علاوہ ازیں ایک دوسرے مقدمہ میں فاضل جج نے چونیاں تھانے میں حضوربخش نامی شخص کو غیرقانونی حراست میں رکھنے کے الزام میں 3انسپکٹر عبدالعزیز، اللہ دتہ اور محمد اشرف دو سب انسپکٹر خوشی محمد، محمد اسلم کے خلاف دائر دعوے کی سماعت 12مارچ تک ملتوی کردی ہے ۔