ایف سی کی کارروائی ، لاکھوں لٹرایرانی پٹرول سے بھرے ٹینکر پکڑلیے
قلات (مانیٹرنگ ڈیسک) قلات میں ایف سی نے کارروائی کرتے ہوئے ایرانی تیل سے بھرے پانچ ٹینکر برآمد کرلیے ۔ ایف سی ذرائع کے مطابق قلات میں قومی شاہراہ پر ایف سی نے کارروائی کرتے ہوئے ایرانی سرحد سے سمگلنگ کی غرض سے لایا جانے والا 1 ایک لاکھ 90 ہزار لٹر ایرانی تیل برآمد کر لیا ہے جو 5 آئل ٹینکرز میں بھرا ہوا تھا۔ پکڑا جانے والا تیل اندرون صوبہ مختلف پٹرول پمپ پر سپلائی کیا جانا تھا ، ضروری کارروائی کے بعد ایف سی حکام نے پکڑا جانے والا ڈیزل کسٹم حکام کے حوالے کر دیااور کسٹم حکام نے تفتیش کاآغا زکردیا۔
یادرہے کہ کراچی اور بلوچستان میں حالیہ عرصے میں ہونیوالے ٹریفک حادثات میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں او رتحقیقاتی اداروں کا خیال ہے کہ اِن گاڑیوں میں بلیک میں بیچنے کے لیے ایرانی تیل موجود ہوتاہے جس کی وجہ سے حادثے کے بعد آگ لگ جاتی ہے اور کئی قیمتیں جانی ضائع ہوجاتی ہیں ۔