خبردار، جانی و مالی نقصان کا خدشہ ہے کیونکہ ۔ ۔ ۔ سعودی شہریوں کو حکومت نے وارننگ جاری کردی مگر کیوں؟ بڑی خبرآگئی

خبردار، جانی و مالی نقصان کا خدشہ ہے کیونکہ ۔ ۔ ۔ سعودی شہریوں کو حکومت نے ...
خبردار، جانی و مالی نقصان کا خدشہ ہے کیونکہ ۔ ۔ ۔ سعودی شہریوں کو حکومت نے وارننگ جاری کردی مگر کیوں؟ بڑی خبرآگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مدینہ منورہ(ویب ڈیسک) سعودی عرب کے متعدد شہروں میں موسلادھاربارش بعض شہروں میں ژالہ باری سے موسم سرد ہوگیا جبکہ جدہ میں بوندا باندی ہوئی جس کے بعد شہریوں کیلئے وارننگ جاری کردی گئی جبکہ بعض علاقوں میں گرد کا طوفان آنے کا بھی امکان ہے ۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق خوش گوار موسم سے لطف اندوز ہونے کیلیے لوگوں کی بڑی تعداد ساحل پر تفریح کے لیے پہنچ گئی۔

دوسری جانب طائف کے بعض علاقوں میں ہلکی اور موسلا دھار بارش اور ژالہ باری بھی ہوئی۔ محکمہ شہری دفاع کے ریجنل ترجمان کرنل ناصر الشریف نے نشیبی علاقوں کے رہائشی افراد کو وارننگ جاری کی ہے۔ نشیبی علاقوں میں پہاڑوں سے آنے والا برساتی ریلا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے جس سے جانی ومالی نقصان کا اندیشہ ہے۔
مدینہ منورہ ریجن میں بھی غیرمعمولی بارش اور ژالہ باری ہوئی۔ مدینہ منورہ اور مضافات میں تبوک کی جانب ہائی وے پر بارش کے ساتھ ساتھ شدیدژالہ باری ہوئی۔ شہر میں اولے گرنے سے بعض گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا سلسلہ مزید 2 روز تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔